پشاور مدرسے میں دھماکہ قابل افسوس ہے – ٹی ٹی پی  

478

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے کہا کہ آج صبح پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ، دیر کالونی میں ایک دینی مدرسے میں اس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں کے طالبعلم درس حدیث میں مشغول تھے ، ہم اس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے بزدلانہ وار سمجھتے ہیں ـ

 ترجمان نے کہا دینی مدارس کو کسی بھی مقصد کیلئے نشانہ بنانا اور اس میں موجود طلبہ دین کو قتل کرنا انتہائی قابل مذمت عمل ہے اور ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہر کسی کو اس پر غمگین بھی ہونا چاہئے ـ

 محمد خراسانی نے کہا ہم واقعے میں شہید طلبہ کرام کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور زخمیوں کو شفائے عاجلہ نصیب فرمائے ـ آمین ـ

 ترجمان نے کسی کے کندھے پر بندوق رکھ کر اور اہل مدارس کو نشانہ بناکر اس سے اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے والے جان لیں کہ وہ اپنی حمایت کھو گئے ہیں اور ایسے اعمال سے ادارے چاہتے ہیں کہ ملک میں مسلکی فروعی اختلافات کو ہوا دیں اور مسلمانوں کے ذہنوں کو نفاذ شریعت کی جدوجہد سے ہٹاکر کہیں اور مشغول کیا جائے جو ایک شنیع عمل ہے ـ