عظیم سپوتوں نے بلوچ قوم کیلئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا – بی این ایم

166

تیرہ نومبر کی مناسبت سے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ مرکزی ترجمان بی این ایم

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ 13 نومبر کو یوم شہداء کی مناسبت سے یادگاری ریفرنس پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ تمام زونوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ اس دن کو شہدائے بلوچستان کے شایان شان منانے کی تیاری کریں۔

ترجمان نے کہا مادروطن کے عظیم سپوتوں نے بلوچ قوم کے ایک شاندار اور باوقار مستقبل کے لئے اپنی انمول لہو کا نذرانہ پیش کیا اور تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ آج دنیا کے جس کونے میں بھی ہم بلوچ قوم اوربلوچ دھرتی کا نام سنتے ہیں یا کسی بھی عالمی فورم پر بلوچ قومی مسئلہ مباحثے کا حصہ بنتا ہے تو یہ شہدائے بلوچ کے لہو اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہم شہداء کے وارث کی حیثیت سے ان کا مشن جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے کہا بلوچ شہداء عظیم مقصد کے لئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔ ان کی قربانیوں کا حاصل صرف اور صرف بلوچ قومی آزادی ہے۔ اس کیلئے ہمیں جہد مسلسل اور منظم طریقے سے آگے بڑھنا چاہیے۔