شاہرگ میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ

338
File Photo

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے، حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو شاہرگ کھوسٹ میں علی خان کے مقام پر نشانہ بنایا گیا، جہاں مسلح افراد نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

عسکری حکام کی جانب سے تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

واضح رہے شاہرگ اور گردونواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی متحرک ہے تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔