شاہرگ میں پاکستانی فورسز پر بم حملہ

261
File Photo

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاکستانی فورسز کو دھماکے خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شاہرگ میں جھالاوان روڈ پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا جس پر فورسز نے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بم کو ناکارہ کرنے میں مصروف تھے کہ دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقاصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری بھی کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری علاقے میں متحرک بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی رہی ہے۔