بلوچستان کے ضلع کیچ کے سرحدی علاقے زامران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں جنگلات کو نذر آتش کیا کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے کے مطابق آگ مین کور ندی، نوانو، اور سنبلان وناگ کے علاقوں میں جنگلات میں لگی ہے۔ تاہم جنگلات کو آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق زامران میں جنگلی جانوروں کی پراسرا اموات بھی بڑھ رہی ہے اور کئی جانور مردہ پائے گئے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق پانی کے چشموں میں زہر ملایا گیا ہے جس سے جنگلی جانوروں کی اموات ہورہی ہے تاہم اس تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
یاد رہے رواں ماہ دشت کے مختلف جنگلات میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی تھی اور مقامی لوگوں نے سیکورٹی اداروں پر آگ لگانے کی ذمہ داری عائد کی تھی۔