بلیدہ الندور: منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے سینٹر کا قیام

397

انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ زامران کے اعلامیہ کے مطابق آج بلیدہ کے علاقے الندور میں انسداد منشیات سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔

انسداد منشیات کمیٹی کے چیئرمین برکت بلیدی نے الندور میں انسداد منشیات سنٹر کا افتتاح کیا۔ سینٹر میں منشیات کے عادی افراد کا علاج اور دیکھ بال کیا جائیگا۔

اس موقع پر انسداد منشیات کمیٹی کے چئیرمین برکت بلیدی نے کہا کہ الندور کے عوام اور نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ میرے لئے باعث مسرت ہے کہ میں آج الندور کے ان بزرگوں اور جوانوں سے مخاطب ہوں جو اس تحریک کے بانی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحریک اسی بازار سے شروع ہوا تھا یہاں کے نوجوانوں کے جدوجہد نے ہمیں حوصلہ دیا کہ ہم اس کار خیر میں شریک ہوئیں۔

واضح رہے کہ یہ بلیدہ زامران کا تیسرا انسداد منشیات سینٹر ہے جو انسدا منشیات کمیٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت بنائے ہیں۔