بلوچستان: پنجگور سے نوجوان مسلح افراد کے ہاتھوں لاپتہ

581

پنجگور کے علاقے وشبود میں گذشتہ روز ایک نوجوان کو مسلح افراد نے اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنجگور کے علاقے وشبود میں کالے شیشوں والے ویگو گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ضمیر ولد محمد نور نامی نوجوان کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح  اغواء کاروں کا تعلق مبینہ طور پر  ریاستی پشت پناہی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے تاہم اغواء کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج نے مسلح جھتے  تشکیل دیئے  ہیں جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتا ہے جن کے بارے میں آزادی پسند حلقے الزام عائد کرتے ہیں انہیں پاکستانی فوج نے مکمل چوٹ دی ہوئی ہے جو بلوچستان میں بلوچ آزادی پسندوں کے اغواء اور شہادتوں کے علاوہ اپنے اپنے علاقوں میں  مختلف سماجی برائیوں میں مصروف عمل ہیں ۔