بلوچستان حکومت بے لگام این جی اوز کو لگام دے – پیرامیڈیکل اسٹاف شیخ زید ہسپتال

154

پیرامیڈیکل اسٹاف شیخ زید ہسپتال کے صدر سلام بلوچ نائب صدر فقیر محمد بلوچ جنرل سیکریٹری خورشید احمد رند چیئرمین کبیر احمد محمد شہی نے حکومت بلوچستان بالخصوص سیکرٹری ہیلتھ سے پرزور مطالبہ کیا  کہ محکمہ صحت میں کام کرنے والے غیر سرکاری تنظیموں کے ناقابل برداشت عمل کا فی الفور نوٹس لیں ۔

 انہوں نے کہ شیخ زید ہسپتال کے کلاس فور ملازمین پر تشدد ناقابل برداشت ہے، ایم ای آر ایف نامی غیر سرکاری تنظیم کے ایک رکن ڈاکٹر نے دوران ڈرائیونگ بس ڈرائیور پر اس لیے تشدد کیا کہ ڈرائیور نے انہیں کہا کہ ڈاریکٹر شیخ زید ہسپتال نے غیر سرکاری افراد کا بس میں سوار کرنے سے منع کیا ہے اور یہ بات موصوف کو گراں گزرا ۔

 انہوں نے مزید کہا بس میں سوار خواتین اسٹاف کی خاطر  کیے بغیر ڈرائیور پر بے تحاشہ تشدد کیا جسکے نتیجہ میں شیخ زید ہسپتال میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جو مزید پھیلنے کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔