باجوڑ: مسلح حملے میں پاکستان فوج کا اہلکار ہلاک، 1 زخمی

174
پاکستان افغانستان سرحد ڈیورنڈ پر لائن مسلح افراد کے حملے میں پاکستان فوج کا حوالدار ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
 
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاکستان افغانستان سرحد پر پاکستان فوج کی پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
 
آئی ایس پی آر نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ سرحد پار سے کیا گیا۔
 
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے میں حوالدار تنویر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔