بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ میں فرنٹیئر کور ورکس کے گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق حادثہ بسول کے علاقے میں پیش آیا جس میں ایف ڈبلیو او کے نائیک زاہد، لاس نائیک غلام اور سپاہی عثمان زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم حادثے کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔