کیچ: مسلح افراد کے حملے میں حکومتی حمایت یافتہ شخص ہلاک

434

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ہوشاپ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں حکومتی حمایت یافتہ شخص ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح مسلح افراد نے ہوشاپ میں دمب کے مقام پر آلو ولد دلدار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ گروہ سے تھا۔

خیال رہے بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کے مطابق بلوچستان میں پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے مسلح گروہ تشکیل دے چکے ہیں جنہیں ڈیتھ اسکواڈز کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ انہیں بلوچ آزادی پسندوں کے کیخلاف آزادانہ طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں مذکورہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔