کوہلو : بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

313

کوہلو کے مختلف علاقوں سے حالیہ کچھ عرصے سے فورسز نے زیر زمین چھپائے گئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان لیویز فورسز نے دعوی کیا کہ انہوں نے کوہلو کے تحصیل ماوند سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ و گولہ بارود میں سات عدد ریموٹ کنٹرول نم ، سات آر پی جی سیون کے گولے، اینٹی ٹینک مائن دو عدد، چار عدد ٹائم بم، دس عدد اینٹی پرسن مائن، دس عدد دستی بم،  چودہ سو ایل ایم جی کے کارتوس سمیت دیگر چھوٹے بڑے اسلحہ شامل ہیں

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے ایک وقت بلوچ مزاحمت کے حوالے سے کافی مشہور تھے، لیکن گذشتہ کچھ عرصے سے ان علاقوں میں پہ در پہ زیر زمین چھپائے گئے اسلحہ بڑی آسانی سے لیویز فورس اہلکار نکال کر لے جارہے ہیں ۔