کوئٹہ میں فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

433

شاہوانی ہوٹل کے سامنے قابض فورسز کے موجود اہلکاروں کو نشانہ بنایا – مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل رات کوئٹہ میں مستونک روڈ شاہوانی ہوٹل کے سامنے موجود قابض فورسز کے اہلکاروں کو ہمارے سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا۔

ترجمان نےکہا کہ ریموٹ کنٹرول بم کے زد میں آنے والی گاڑی مکمل طور پہ تباہ ہوا، گاڑی میں موجود اہلکار ہلاک جبکہ متعدد اہلکار شدید زخمی ہوئیں۔

مزار بلوچ نے کہا کہ قابض فوج اور پاکستانی خفیہ ایجنسیاں اپنے اوپر ہونے حملوں کو میڈیا میں نشر کرنے سے گھبراتے ہیں جو ان کے شکست خوردگی کی واضع علامت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی کے حصول تک جاری رئینگے۔