کوئٹہ فائرنگ، دو افراد ہلاک

284

اطلاعات کے مطابق آج بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں، فائرنگ کا واقعہ سریاب روڈ چکی شاہوانی کے قریب پیش آیا ہے۔

زرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گھات لگاکر فائرنگ کرتے ہوئے مقتولین کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے۔

فوری طور پر پر ہلاک افراد کی شناخت نہیں ہوسکی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے تفتیش شروع کردی ہے۔