کراچی پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کے بازیابی کیلئے جاری احتجاج پر حملہ

488

حملہ مذہبی جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے کیا گیا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق آج سندھ کے دارلحکومت کراچی میں سندھ نیٹ ورک اور لاپتہ افراد کی لواحقین کی جانب سے سندھی اور بلوچ لاپتہ افراد کے لیے جاری مظاہرے پر حملہ کیا گیا ہے اور مظاہرین پر تشدد کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج بروز اتوار کراچی پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج جاری تھا کہ بڑی تعداد میں وہاں مذہبی جماعت اہلسنت و جماعت کے کارکن ناموس صاحبہ ریلی کی صورت میں پہنچ گئے۔

مذہبی جماعت کے کارکنان کے ہاتھوں میں لاٹھی اور پاکستان کے قومی جھنڈے تھے۔

ناموس صحابہ ریلی میں شریک لاٹھی بردار کارکنان نے اچانک لاپتہ افراد کی لواحقین پر تشدد شروع کردیا اور انکے ہاتھوں سے لاپتہ افراد کے تصویر چھین کر پھاڑ دیئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور دیر تک مظاہرین پر تشدد کرتے رہے، سخت جملوں کا استعمال ہوا اور لاپتہ افراد کی لواحقین کو سخت دھمکیاں دی گئیں۔

اس دوران انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم مداخلت نہیں کی گئی اور حملہ آوروں کو نہیں روکا گیا۔

آخری اطلاعات تک مذہبی جماعت کے حملہ آور کارکنان لاپتہ افراد کی لواحقین کے مظاہرے کو منتشر کرنے کیلئے تشدد کا استعمال کررہے تھے۔