ڈنک واقعہ میں ملوث ریاستی کارندے پر حملہ کیا – بی ایل ایف

319

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھبیس ستمبر کی شام سرمچاروں نے تربت آپسر میں ریاستی آلہ کار حکیم ولد چاچا پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکیم سکنہ تربت آپسر مشہور ریاستی حمایت یافتہ سمیر سبزل کے نیٹورک کا کارندہ ہے اور ڈنک واقعہ میں ملوث ہے۔ ہفتہ کی شام سرمچاروں نے آپسر بْنڈ بازار میں حکیم ولد چاچا کا تعاقب کرکے اس پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ایسے تمام سرکاری کارندے ہمارے نشانے پر ہیں۔