چاغی : گاڑی الٹنے سے ایک شخص جانبحق دو زخمی

140

گذشتہ روز بھی چاغی کے علاقے پڑھ کے مقام پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوئے تھے ۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے چارسر میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئیں ہیں ۔

حادثےکے بعد مقامی لوگوں اور انتظامیہ نے جانبحق اور زخمیوں کو دالبندین سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت سردار حکیم محمد حسنی سکنہ پدگ کے نام سے ہوئی ۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی پدگ میں کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جانبحق جبکہ گیارہ زخمی ہوئے تھے ۔

بلوچستان میں ٹریفک حادثات شاہراہوں کی خستہ حالی کے علاوہ ایک اہم وجہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیا جاتا ہے ۔

گذشتہ روز مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں تیز رفتار کوچ نے ایک کار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین سگے بھائیوں سمیت چار افراد جانبحق ہوئے تھے۔