پنجگور: منشیات کے اڈے پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر اے

401

عوامی مطالبے پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا ہے، منشیات کے اڈے بند نہیں کیئے گئے تو منشیات فروشوں کو براہ راست نشانہ بنائینگے – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں آج صبح پنجگور خدا بادان سراوان میں شبیر نامی منشیات فروش کے اڈے پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ پنجگور سمیت مکران میں منشیات فروشوں کیلئے ایک تنبیہ ہے کیونکہ اکثر منشیات فروش ریاستی سرپرستی اور پولیس کی بھتہ خوری میں منشیات فروشی اور بلوچ سماج میں زہر پھیلانے میں مصروف ہیں۔ منشیات کے خلاف بلوچ عوام گذشتہ کئی مہینوں سے سراپا احتجاج ہیں لیکن ریاستی پولیس اور ادارے اپنے ہی پالے ہوئے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن سے گریزاں ہیں، تنظیم نے عوامی مطالبے پر منشیات فروشوں کے خلاف مسلح کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ ہم یہ واضح اعلان کرتے ہیں کہ اگر منشیات فروشوں نے شہروں میں منشیات کے اڈے بند نہیں کیئے تو ان کو براہ راست نشانہ بنایا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر منشیات فروشوں کے خلاف جاری ہماری کاروائی کے دوران پولیس نے ہمارے سرمچاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی یا انہیں نقصان پنچایا تو ہم پولیس کو براہ راست ان کا سہولت کار سمجھ کار ان پر جوابی حملے سے گریز نہیں کریں گے۔