نصیر آباد: ایف ڈبلیو او اہلکاروں کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ۔ بی آر جی

563

ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایف ڈبلیو کا ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا، سرکاری مقاصد کیلئے جاری تعمیرات پر حملے جاری رئینگے ۔ دوستین بلوچ

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ہمارے سرمچاروں نے اوستہ محمد سے ڈیرہ مراد جمالی کو جانے والے سڑک کے مشینری کو نصیر آباد کے علاقے عزیز آباد میں ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے ایف ڈبلیو او کا ایک رولر مشین مکمل تباہ ہوا جبکہ ایف ڈبلیو او کا ایک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ سڑک بلوچ وسائل کی لوٹ مار کیلئے حالصتاً فوجی و سامراجی مقاصد کیلئے تعمیر کیا جارہا ہے۔ ہم واضع کرنا چاہتے ہیں کہ ایسے منصوبے جو بلوچ عوام کے مفادات کے برعکس تیار کیئے جارہے ہیں ان کے خلاف ہمارے حملے جاری رئینگے۔