مکران کوسٹل ہائی وے پہ حادثہ، 2 افراد جانبحق 4 زخمی

231

حادثہ بزی ٹاپ کے قریب ٹرالر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب ٹرالر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جانبحق جبکہ چار زخمی ہوئے ۔

لیویز حکام کے مطابق جانبحق و زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے ۔

اورماڑہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں آصف ولد محمد نادر اور رضوان ولد عبدالرزاق شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں موسی، صادق، سجاد اور عزیز شامل ہیں ۔