ملتان، بلوچ طلباء کا احتجاجی کیمپ تیسویں روز جاری

322

بہاوٗالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کی جانب سے بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلبہ کے اسکالر شپ کے خاتمے کے خلاف یونیورسٹی گیٹ کے سامنے بلوچ طلباء کا احتجاجی کیمپ تیسویں روز جاری۔

تیس روز سے جاری احتجاجی کیمپ میں مختلف طلباء تنظمیوں کے نمائیندوں نے اظہار یکجہتی کے لئے کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر طلباء رہنماؤں نے کہا کہ مطالبات کے پورے ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کی یقین دہانی کے باوجود ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جارہے ہیں۔

طلباء رہنماؤں نے کہا کہ بلوچسان میں تعلیمی اداروں کی صورتحال ہم سب کے سامنے ہے اور جو چند اسکالرشپ تھے وہ بھی ہم سے چھین لیے گئے ہیں جو بلوچ طلباء کے لئے تعلیم کے دروازے بند کرنے کے حربے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

بلوچ طلباء کے مستقبل کو بچانے کے لیے انہوں نے حکومت بلوچستان سے پٌرزور اپیل کی کہ وہ جلد اپنا کردار عملی طور پر ادا کریں۔