بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید عرفان اور شہید نورخان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے ساتھ دشت مزنبند کے پہاڑی سلسلے میں دشمن فوج کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن عرفان عرف امداد ولد شہید غلام مصطفی سکنہ کونشقلات، سیکنڈ لیفٹینٹ نور خان عرف برمش ولد نوربخش سکنہ خیر آباد شہید ہوئے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا مزنبند کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے آپریشن کی جبکہ ایس ایس جی کمانڈوز بھی اُتارے گئے، شہید سرمچاروں نے سیدان پیر اور گندھادر کے علاقے میں دشمن سے بہادری سے لڑتے ہوئے پاکستانی فوج کے پندرہ سے زائد اہلکاروں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا اور جام شہادت نوش کی۔
شہید کیپٹن عرفان اور شہید نور خان نے جنگی محاذ میں دشمن فوج کو کئی دفعہ شکست سے دوچار کیا، انکی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ شہیدوں کی لہوکا حاصل آزاد بلوچستان ہو گا۔