اطلاعات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے سیکریٹری اطلاعات کوئٹہ آتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اے این پی کے رہنماء اسد خان اچکزئی جمعہ کی روز پارٹی کے صوبائی کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے تھے، کچلاک کے مقام پر انکا فون بند اور فیملی سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
پولیس نے لاپتہ اسد اچکزئی کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔