شمالی وزیرستان، پاکستانی آرمی کا اہلکار ہلاک

224

اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان بویا میران شاہ روڈ پر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا ایک دھماکہ ہوا ہے۔

پاکستانی فوج کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں انکا ایک سپاہی 33سالہ ساجد ہلاک ہوا ہے۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیر ستان میں آئے روز پاکستان آرمی کو مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا جاتاہے۔