شاہینہ شاہین قتل کیس، تربت میں بھوک ہڑتالی کمیپ جاری

199

جسٹس فار شاہینہ شاہین بلوچ کمیٹی کا بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں دوسرے دن بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے۔

تربت شہید فدا چوک پرجاری احتجاج میں شاہینہ شاہین کی اہلخانہ اور سول سوسائٹی ممبران شریک ہیں۔

ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال میں خواتین وبچوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر شاہینہ شاہین کی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل کو نو دن گذر گئے ہیں لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچ آرٹسٹ و اینکر پرسن شاہینہ شاہین کو 9دن پہلے مبینہ طور پر انکے شوہر نے قتل کیا تھا اور اس وقت بلوچستان میں اس قتل پر لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہیں، لیکن تاحال قاتل گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔