“سندھودیش، بلوچستان، پی او کے، تبت، زنجیان اور پشتونستان کی قومی آزادی چین کی طرف سے خطے میں بڑھتی ہوئی مسلسل جنگی جارحیت اور جنونیت کو روکنے کا واحد مستقل حل” کے انٹرنیشنل کانفرنس طلب کی جائے گی – جسمم
چیئرمین جیئے سندھ متحدہ محاذ کے چیئرمین شفیع برفت نے کہا ہے کہ چین اپنی جارحیت، جنگی جنونیت اور غیر ذمہ دارانہ روش سے پورے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی سازش کر رہا ہے، جس سے دنیا کے امن اور سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ جسمم کی طرف سے چین کی اس جارحیت کے خلاف جرمنی میں کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سندھی، بلوچ، پشتون، تبت، یوگہر اقوام کی سیاسی قیادتوں دانشوروں یورپ، امریکی، کینیڈین، برطانوی پارلیامینٹرینز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی جارحیت خطے اور دنیا کے امن سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، جسمم کی طرف سے اس سلسلے میں سندھی، بلوچ، پشتون، تبت، یوگہر رہنماؤں دانشوروں سے کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خطے کی ساری تاریخی قوموں کے رہنماؤں، دانشوروں، صحافیوں سے روابط کے لیئے جسمم کی جانب سے پارٹی رہنماء سجاد شر کی رہنمائی میں شاہنواز بھٹو علی سندھی پر مشتمل کوآرڈیٹنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جو خطے کی تاریخی قوموں کے قومی رہنماؤں دانشوروں سے بات چیت کریگی، جس کے بعد کانفرنس کی حتمی تاریخ اور جگہ کا اعلان کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کی صدارت قائد سندھودیش الطاف حسین اسکائپ کے ذریعے شرکا سے مخاطب ہوکر کرینگے، بھارت سے بھی دانشوروں صحافیوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔