جامشورو: لاپتہ افراد کے گھر پر چھاپہ، خواتین پر تشدد

147

قومپرست رہنمائ ذوالفقار خاصخیلی کے جامشورو میں واقع گھر پر پاکستانی فورسز کا چھاپہ، فورسز نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا – لواحقین کا الزام

لواحقین کے مطابق فورسز نے امتیاز خاصخیلی اور ریاض خاصخیلی کے لیے احتجاج کو ختم نہیں کرنے کی صورت میں دونوں کی لاشیں پھینکنے کی دھمکیاں دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے گھر میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گحر میں توڑ پھوڑ کی۔

یاد رہے کہ قومپرست رہنماء ذوالفقار خاصخیلی کے دو بھائی امتیاز خاصخیلی اور ریاض خاصخیلی پہلے ہی فورسز جبری طور پر لاپتہ کرچکے ہیں۔ ان کی جبری گمشدگی کی سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد میں لواحقین کی جانب سے آئینی پٹیشن بھی دائر کی ہوئی ہے۔

دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ فورسز ہمیں جبری لاپتا کیئے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیئے جاری احتجاج بند کرانے کے لیئے ہراساں کر رہی ہیں۔ احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے ۔ ہم سندھ کی تمام سیاسی سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ہمارا ساتھ دیں۔