ثناء اللہ شاہوانی کو لاپتہ ہوئے سات سال مکمل

220

قلات سے تعلق رکھنے والا بی سی ایس کا طالب علم ثناءاللہ شاہوانی کو24 ستمبر 2013کو اس سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جب وہ ڈگری کالج قلات میں پیپرز دینے کے بعد واپس اپنے گھر اسکلکو جارہاتھا۔

چوبیس ستمبر کو ثناء شاہوانی کے اغواء ہونے کو سات سال مکمل ہوئے، اسکے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے ثناءشاہوانی کی بازیابی کیلئے کردار ادا کرنیکے لیئے اپیل کی ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں ہزاروں کی تعداد میں بلوچ جبری طور پر لاپتہ ہیں جن میں سے سینکڑوں کی تعداد میں مسخ شدہ لاشیں مختلف اوقات میں مختلف علاقوں سے برآمد ہوئیں۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے