بی ایم سی بحالی تحریک، تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم

183

دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بولان میڈیکل کالج بحالی تحریک کے سلسلے میں طلباء کی جانب سے احتجاجاً شروع کیئے گئے چار روز سے جاری تادم مرگ بھوک ہڑتال کو آج ختم کردیا گیا۔

گذشتہ چار دنوں سے جاری تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلباء کی طبیعت تیزی سے بگڑ رہی تھی اور انکو آج چوتھے روز بھی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں سمیت دیگر نمایاں سیاسی شخصیات کی جانب سے طلباء سے تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیئے بارہا اپیل کی گئی تھی۔

تاہم آج بی ایم سی بحالی تحریک کو حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ انکے مطالبات تسلیم کیئے جائینگے اور 9 ستمبر کو کابینہ اجلاس میں ایکٹ میں ترمیم کیا جائے گا۔

بی ایم سی بحالی تحریک نے اس یقین دہانی کے پیش نظر تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کرتے ہوئے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ مذاکرات کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے، جب تک ایکٹ میں ترمیم نہیں کیا جائے گا ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔