بی ایس او پجار کا کونسل سیشن 25 تا27 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا

265

بی ایس او پجار کا  اکتوبر کی 25 تا 27 کو  23ویں کونسل سیشن بنام میر حاصل بزنجو بیاد میر عبدالعزیز کرد میر یوسف عزیز مگسی بمقام کوٸٹہ منعقد کیا جاۓ گا* ۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کا پانچواں سنٹرل کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی مرکزی ڈپٹی آرگنائزر نادر بلوچ نے چلاٸی ۔

اجلاس میں تنظیمی امور علاقائی، بین الاقوامی سیاسی صورت حال کونسل سیشن کا انعقاد سمیت مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے ۔

اجلاس میں مرکزی دوستوں کی جانب سے تنظیمی رپورٹ پیش کرنے کے بعد مشترکہ طور پر رواں سال میں 25 تا 27 اکتوبر کو بی ایس او کے 23ویں کونسل سیشن بنام میر حاصل بزنجو بیاد عبدالعزیز کرد میر یوسف عزیز مگسی بمقام کوٸٹہ انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں گذشتہ دنوں بی ایم سی بحالی تحریک کے دھرنے میں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر  کامریڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کرارداد پیش کی گٸی جس کواتفاق راٸے سے تمام ممبران نے منظور کردی۔

اجلاس سے بی ایس او کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر نادر بلوچ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن بوہیر بلوچ نعیم بلوچ ابرار بلوچ طارق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ بلوچ قوم تاریخ کے گھٹن دور سے گزر رہی ہے ان جیسے حالات کا شاہد ہی بلوچ قوم کو کھبی سامنا رہا ہو موجودہ دور میں ہماری قومی تشخص کی بقإ ساحل وسائل کا دفاع ناگزیر بن چکا ہے اس جہد میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے وقت کا تقاضا ہے بلوچ نوجوان بی ایس او پجار کے پلیٹ فارم پر آکر تنظیم کو مضبوط ومنظم کرکے بلوچ قومی جنگ کا حصہ بن کر قومی دفاع کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالے ۔

اجلا س کے آخر میں بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اپنی خصوصی محلہ وقوع کی وجہ سے ہمیشہ سے بین الاقوامی گریٹ گیم کا حصہ رہا ہے آج بھی ہماری ساحل وساٸل پر دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہے ہمیں قوم پرستانہ سوچ کو تقویت دیکر قومی جذبے کو ابھارنا ہماری اولین ترجی ہو تاکہ اس گریٹ گیم کا مقابل بھرپور جذبے کے ساتھ کیا جاسکے۔

اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیم کو مضبوط و منظم کرنے کے لیے کارکنان اپنے صفحوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرکے کونسل سیشن کی تیاریاں شروع کریں بی ایس او کا  23واں کونس سیشن بلوچ قوم کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی کونسل سیشن سے تنظیم مذید منظم فعال ہوگی۔ بی ایس او نے ہمیشہ سے قوم کے لیے نظریاتی رہنما پیدا کیے ہیں جو آج بھی بلوچ قوم کے حقوق کی جنگ پرامن جمہوری طریقے سے لڑ رہے ہیں اس تسلسل کو ہمیشہ جاری رکھاجائے گا۔

اجلاس کے آخر ذونز کو مختلف کیڈگریز میں تقسیم کردیا گیا اور کونسلران کےچناو کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گٸی جو جلد از جلد ذونز کا دورہ کرکے کونسلران کا چناو کرینگے۔