بلوچستان : کورونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد کئی تعلیمی ادارے بند

339

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کورونا کے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کئی اسکول بند کردیے گئے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے باعث 10 اسکولز اور ایک یونیورسٹی بند کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ، ژوب، گوادر اور ڈیرہ بگٹی میں اسکولز بند کیے گئے ہیں جبکہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں 21 ستمبر سے شروع ہونے والی کلاسز بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاؤن میں6کیسز ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی عالم خان عالمو چوک کوئٹہ اور لیڈی سنڈیمن گرلز ہائی اسکول کوئٹہ میں کوروناکے 2 ،2 کیسز گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ژوب میں 5 کیسز سامنے آنے کے بعد انہیں بھی بند کردیا گیا ہے۔

جبکہ گوادر کے 21 اساتذہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء نے شکایت کی ہے کہ حکومت بلوچستان کروناوائرس کے پیش نظر ان سے عملی طور پر پر تعاون نہیں کررہا ہے بلکہ زبانی طور پر دعوے کررہا ہے
جس سے طلباء کا پورا تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے