بلوچستان: پولیو کے نئے کیس کی تصدیق

148

بلوچستان کے ضلع پشین میں بچے میں پولیو کے نئے کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔

یونین کونسل علی زئی کے رہائشی 34 ماہ کا بچہ پولیو کا شکار ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پولیو سے متعلق نمونے 19 اور 20 اگست کو لیئے گئے تھے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بچے کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے خاندان سے ہے۔

پشین سے پولیو کیس کی تصدیق کے بعد بلوچستان میں رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔