بلوچستان: مند میں فورسز چیک پوسٹ کی جانب فائرنگ و دھماکوں کی آوازیں

253

دھماکے مند کے علاقے ڈلسر میں ہوئے۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول تازہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کی علاقے مند میں ڈلسر کے مقام سے متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ڈلسر مند میں فورسز کے چیک پوسٹ پر نامعلوم سمت سے 3 راکٹ داغےگئے ہیں۔

جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع ابتک نہیں موصول نہیں ہوئی ہے۔

دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

یاد رہےمند اور آس پاس کے علاقوں میں اکثر و بیشتر بلوچ آزادی پسندمسلح تنظیموں کی جانب سے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تاہم آج ہونے والے حملے کی زمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔