افغانستان میں قیام امن کے لئے قطر میں بین الافغانی مذاکرات کا آغاز ہوگیا

338

افغانستان میں امن کے لیے بین الافغان مذاکرات شروع ہوگئے ، مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو،  قطر کے اعلی حکام نے بھی حصہ لیا۔

خیال رہے کہ قطری حکومت نے اعلان کیا تھا کہ بین الافغان مذاکرات ہفتے سے دوحہ میں ہوں گے، فریقوں کے درمیان یہ اہم براہ راست مذاکرات افغانستان میں دائمی امن لانے کی جانب پیشقدمی کی علامت ہیں۔

مذاکرات میں شرکت کےلیے  کابل حکومت کا وفد عبداللہ عبداللہ کی سربراہی میں شرکت کی ہے، طالبان وفد کے ترجمان محمد نعیم وردک کے مطابق یہ افتتاحی میٹنگ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی لمحہ اور افغانستان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ 40 برس سے جاری جنگ اور خونریزی ختم کرے۔

واضح رہے کہ مذاکرات کی تاریخ کا اعلان کیے جانے سے پہلے طالبان کے وہ 6 قیدی کابل سے دوحہ منتقل کردیے گئے ہیں جن کی رہائی کا طالبان نے مطالبہ کیا تھا مگران کی رہائی کی فرانس اور آسٹریلیا نے مخالفت کی تھی