افغانستان : طالبان کے حملے میں فورسز کے 20 اہلکار ہلاک 23 زخمی

250

ننگرہار میں طالبان نے تین مختلف اضلاع میں فورسزپر حملے کئے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے تین اضلاع میں طالبان نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 20 اہلکار مارے گئے جبکہ 23 زخمی ہوئیں ہیں ۔

طالبان نے حملہ حصارک، خوزیانو اور شیرزادو کے اضلاع میں کیا ۔

خیال رہے کہ دوسری جانب قطر دوحہ میں بین الافغانی مذاکرات کا آغاز بھی ہوچکا ہے جہاں طالبان اور کابل انتظامیہ کے درمیان افغانستان میں مستقل امن کے لئے بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب قطر میں طالبان کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم وردگ نے طلوع نیوز سے خصوصی گفتگو میں اس امکان کو رد کردیا کہ مذاکرات کے ابتداء میں ہی جنگ بندی ہوگا کیونکہ بقول وردگ جب دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال نہیں ہوگا اس وقت تک جنگ بندی کا کوئی امکان نہیں ۔