افغانستان:بارودی سرنگ دھماکے میں خواتین و بچوں سمیت 14 افراد جانبحق

144

دایکنڈی صوبے کے پولیس ترجمان گل آقا سیاسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ ضلع کجران کے دشت سلیمان آباد میں پیش آیا ۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے دایکنڈی میں طالبان کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آکر مسافر وین میں خواتین و بچوں سمیت 14 افراد جانبحق ہوئیں ہیں ۔

جانبحق ہونے والے افراد میں سات خواتین ،پانچ بچے اور دو مرد شامل ہیں ۔

حادثے میں چار افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں تین بچے شامل ہیں ۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے الزام عائد کیا کہ مسافر وین طالبان کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد آیا ہے۔

خیال رہے کہ امسال افغانستان میں پرتشدد واقعات میں تین ہزار پانچ سو سے زائد عام شہری مارے گئے ہیں ۔

افغانستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں تشدد کے واقعات میں ایسے موقع پر اضافہ ہوا ہے جب قطر دوحہ میں بین الافغانی مذاکرات کا آغاز بھی ہوچکا ہے ۔

دوسری جانب افغانستان میں قیام امن کے لئے افغان رہنماء عبداللہ عبداللہ بھی پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں اس کی ملاقات پاکستان کے سیاسی و عسکری حکام سے ہونا ہے