آواران سے گرفتار افراد ہماری حراست میں ہیں – بی آر اے

673

بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے کہا ہے کہ آواران سے گرفتار افراد ہماری حراست میں ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تنظیم کے ترجمان بیبگر بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فوج کے چھ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو ہماری تنظیم کے تحویل میں ہیں۔

بیبگر بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کا فیصلہ تمام انسانی اور سارے قوانین کے تحت کیا جائے گا۔ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری جنگی پالیسی قبضہ گیر بالکل مختلف ہے۔

خیال رہے گذشتہ دنوں آواران کے علاقے کولواہ مادگ کلات سے چھ افراد کو مسلح افراد نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ ٹرکوں میں علاقے سے گزر رہے تھے، مبینہ طور پر کہاں جارہا ہے کہ وہ پاکستانی فوج کو رسد پہنچا رہے تھے۔