آواران، گچک، مشکے میں فوجی آپریشن جاری، 1 شخص لاپتہ

809
گچک، پنجگور

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ مہینے سے بڑے پیمانے پر پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق آج آواران، گچک، مشکے اور گردنواح کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اس دوران ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ آواران کے علاقے پیراندر، جکرو، الله بکش بینٹ، درمان بینٹ، همل بازار، وادی تولگی، غلامو، کندهار اور بکشی بازار اور گرد و نواح میں آج صبح پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا جہاں مذکورہ علاقوں کو محاصرے میں لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق فورسز نے دوران آپریشن مختلف علاقوں میں گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔

دریں اثناء مشکے میں کلان، تیر کاشی، راغہ سمیت دیگر علاقوں کو بھی فورسز نے محاصرے میں لے لیا ہے جبکہ مختلف جگہوں پر نئی چوکیاں قائم کرنے کی اطلاعات ہیں۔

گذشتہ مہینے پنجگور، گچک میں گھروں، فصلات اور دیگر سامان کو فورسز نے نذر آتش کیئے۔ علاقائی ذرائع

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے متعدد چرواہوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن میں سے ایک کی شناخت بشیر احمد ولد دلشاد کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقوں میں لوگوں کا ذریعہ معاش گلہ بانی اور زراعت سے وابستہ ہیں بتایا جارہا ہے۔ تاہم لاپتہ بشیر احمد کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ دکاندار ہے جنہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔

گذشتہ مہینے پنجگور، گچک میں گھروں، فصلات اور دیگر سامان کو فورسز نے نذر آتش کیئے۔ علاقائی ذرائع

واضح رہے گذشتہ مہینے پنجگور کے علاقے گچک میں بڑے پیمانے پر آپریشن کے بعد مزنبند میں اسی نوعیت کا آپریشن کیا گیا۔

ضلعی حکام فوجی آپریشنوں کے حوالے کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے رہے ہیں۔ دوسری جانب مذکورہ آپریشنوں میں خواتین و بچوں کے جبری گمشدگیوں سمیت گھروں کے جلائے جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔