پیرس: چاقو سے حملہ متعدد افراد زخمی ، پاکستانی نژاد حملہ آور گرفتار

389

اٹھارہ سالہ پاکستانی نژاد حملہ آور گرفتار

فرانسیسی دارالحکومت فرانس میں جمعہ پچیس ستمبر کو چاقو سے حملہ ایک میگزین چارلی ایبڈو کے سابقہ دفتر کے قریب کیا گیا۔

حملے میں چار افراد زخمی ہوئے، ان میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ان حملوں کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا بھی بتایا گیا ہے۔ اس شخص کے قبضے سے بلیڈ اور حملے کے مقام پر ایک مشتبہ پیکج بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔جبکہ فرانسیسی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص پاکستانی ہے۔

چاقو سے یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب میگزین چارلی ایبڈو کے دفتر پر جنوری سنہ 2015 کے حملوں کے ملزمان کے مقدمے کی شروعات ہونے جا رہی ہے۔

پونے چھ برس قبل کیے جانے والے دہشت گردانہ حملے میں ایک درجن انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ اس مقدمے میں ایک خاتون سمیت تیرہ افراد کے خلاف استغاثہ نے فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔ ان افراد پر دفتر پر حملہ کرنے والوں کی معاونت اور سامان بشمول کاریں فراہم کرنے کے الزامات عائد ہیں۔