پنجگور: فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

175
File Photo

 مسلح افراد فورسز کو نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو چوکی کو کیلکور کے علاقے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ حملہ زراگو گڈگی کے مقام پر قائم فورسز کی چوکی پر کیا گیا جہاں حملہ آوروں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیار استعمال کیئے ہیں۔

حملے کے بعد فورسز کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیئے گئے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے جبکہ ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔