شامی صدر بشار الاسد کو ہلاک کرنے کا موقع موجود تھا – ٹرمپ

48

 امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس شامی صدر بشار الاسد کو ہلاک کرنے کا موقع موجود تھا لیکن انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا۔

امریکی ٹی وی کو ٹیلی فونک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا آیا تھا کہ جب شامی صدران کے نشانے پر تھے لیکن اس وقت کے وزیر دفاع جیمس میٹس نے ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر کوئی پشیمانی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ٹی وی پر صدر ٹرمپ کا یہ انٹرویو اسرائیل، امارات اوربحرین کےدرمیان باقاعدہ معاہدہ ہونے سے چند گھنٹے قبل نشرکیا گیا تھا۔