کیچ میں قابض پاکستانی فوج کے حملے کو پسپا کیا – یو بی اے

342

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز قابض پاکستانی فوج نے کیچ کے علاقے ہیرونک گورکوپ سامی کلگ کے پہاڑی سلسلوں میں اپنے زر خرید ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ملکر زمینی اور فضائی آپریشن کرتے ہوئے بلوچ سرمچاروں کا پیچا کرتے ہوئے شدید قسم کی شیلنگ اور بمباری کی لیکن بلوچ سرمچاروں بہترین حکمت عملی کے ساتھ دشمن کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے
جس کے بعد قابض پاکستانی فوج نے اپنی ناکامی کو چھپاتے ہوئے آس پاس کے عام بلوچ آبادیوں کا رخ کرکے درجنوں بے گناہ افراد کو گرفتار کر کے بعد میں تشدد کر کے کچھ کو چھوڑ دیا۔