کیچ: مبینہ حکومتی حمایت یافتہ گروہ کے ہاتھوں 6 افراد لاپتہ

282

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے تربت سے نامعلوم مسلح افراد چھ بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے آسکانی میں مسلح افراد رزائی ولد دلبود، خداداد ولد بازید، محمد جان، گہرام، شیر جان ولد گہرام، اور اعظم ولد خالق داد کو بزور بندوق زدکوب کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد کا تعلق مرزا گروہ سے ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ پاکستانی فورسز کی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈز کا کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کیچ و گردونواح سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں مسلح افراد چوری ڈکیتی، منشیات فروشی، اغواء برائے تاوان اور بلوچ قوم پرست کارکنان کے جبری گمشدگیوں میں شامل ہیں۔

بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کے مطابق مذکورہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈز پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ ہے۔