کولواہ میں فورسز چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

284

بلوچ ریپلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شام کیچ کے علاقے کولواہ بلور میں قابض آرمی کے کیمپ کو دو اطراف سے گھیر کر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے شدید حملہ کر دیا، 30 منٹ تک دونوں طرف شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، اس حملے میں فورسز کے 3 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد وطن کی قیام تک جاری رہینگے۔