عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے ممالک کو کوششیں تیز کرنا ہونگی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے بنائے گئے پلیٹ فارم covax کے ساتھ مختلف ممالک کام کررہے ہیں مگر مزید ممالک کو بھی آگے آنے اور فنڈنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم کورونا کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ موثر ویکسین کی تیاری اور اس کی قیمت کم سے کم رکھنے کو یقینی بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالنے کے خواہشمند ممالک اکتیس اگست تک اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔