کورونا وائرس: دنیا بھر میں 8 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد جانبحق

166

کورونا وائرس وباء کے سبب دنیا بھر میں  ناصرف مریضوں کی تعداد میں  بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 38 لاکھ 34 ہزار 249 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 17 ہزار 474 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 66 لاکھ 39 ہزار 75 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 61 ہزار 690 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 63 لاکھ 77 ہزار 700 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 81 ہزار 117 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 15 ہزار 911 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 25 لاکھ 16 ہزار 280 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 483 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 18 ہزار 514 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 15 ہزار 451 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 27 ہزار 217 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 58 ہزار 570 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 70 ہزار 942 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 16 ہزار 568 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 189 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 13 ہزار 159 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 11 ہزار 450 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 27 ہزار 813 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 438 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 60 ہزار 800 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 63 ہزار 705 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 17 ہزار 612 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 51 ہزار 696 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 872 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 20 ہزار 809 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 916 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 99 ہزار 568 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 20 ہزار 776 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 61 ہزار 150 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 7 ہزار 366 زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 50 ہزار 867 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 433 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 614 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 691 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ 8 ہزار 654 تک جا پہنچی ہے۔

بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 28 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 2 لاکھ 99 ہزار 628 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 981ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان  کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 711 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 255 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 9 ہزار 31 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 672 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 78 ہزار 425 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔