بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 26 اگست کو ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی چودھویں یوم شہادت کے موقع پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔
شیر محمد بگٹی نے بلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز، تاجر برادی، سیاسی و سماجی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ شہید اعظم کی برسی کے مناسبت سے ہونے والے ہڑتال کو کامیاب بنائے۔
ان کا کہنا تھا شہید نواب اکبر خان بگٹی کی جدوجہد اور قربانی صرف بلوچستان میں ہی رہنے والے نہیں بلکہ اس خطے رہنے والے تمام مظلوم اور محکوم اقوام کیلئے تھی۔
شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ اور پشتون اقوام سمیت ہم بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شہید نواب بگٹی کے برسی کی مناسبت سے اس احتجاج کال کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ ڈاڈائے قوم کی برسی کے مناسب سے بلوچستان اور بیرون ممالک تعزیتی ریفرنسز اور سیمینار بھی منعقد کیئے جائینگے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاڈائے قوم کے یوم شہادت پر سوشل میڈیا پر بھی نواب بگٹی کو ان کی گراں قدر خدمات اور عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بھی مہم چلائی جائیگی۔