مچھ: کوئلہ کان میں حادثہ، 3 زخمی

235

مقامی کوئلہ کان میں حادثے میں تین کانکن زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلہ کان میں حادثے کے باعث تین کانکن شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہستپال منتقل کردیا گیا۔

حادثہ مقامی کوئلہ کان مولابخش کول کمپنی لیز نمبر 31 میں پیش آیا جہاں دوران کام ٹھیلہ فری ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

زخمیوں میں برکت ولد عبدالحکیم یوسفزئی، یعقوب ولد شاہ وزیر یوسفزئی اور ایک نامعلوم کانکن سکنہ مچھ کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد مچھ ہسپتال سے کوئٹہ ریفر کیا گیا۔

بلوچستان میں کوئلہ کانوں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب اکثر اوقات حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں کانکن جانبحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

کانکنوں کے مطابق کانوں میں جدید سہولیات یا بر وقت کاروائی نا ہونے کے سبب اکثر مزدور ایسے واقعات کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔