حمید اللہ سردار زئی گذشتہ شب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
اطلاعات کے مطابق معروف بلوچ قوم پرست رہنماء حمید اللہ سردارزئی طویل علالت کے بعد تہران کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔
خاندانی زرائع کے مطابق حمید اللہ سردار زئی تہران کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن اچانک گذشتہ شب انکی طبعیت تیزی سے بگڑ گئی اور وہ دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔
حمید اللہ سردار زئی مغربی بلوچستان کے ایک معروف قوم پرست رہنماء تھے۔
حمید اللہ سردار زئی نے ابتدائی تعلیم 1989 مشرقی بلوچستان کے علاقے جیونی سے حاصل کی، مزید تعیلم انہوں نے کراچی سے حاصل کی۔
حمید اللہ سردارزئی کئی سالوں تک لندن میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے کے بعد مغربی بلوچستان لوٹ آئے تھے۔
حمید اللہ سردار زئی ایران میں بلوچ قومی حقوق کی تحفظ کیلئے جدوجہد کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ انہیں مشرقی و مغربی بلوچستان میں عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔