آپریشن کے دوران مسلح افراد کیساتھ فورسز کی جھڑپ ہوئی۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پڑنگ آباد کے مقام پر پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کی گئی اس دوران مسلح افراد نے فورسز پر حملہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں مبینہ طور پر مذہبی دہشت گرد تنظیم داعش کا ایک کمانڈر مارا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ شخص سراج رئیسانی پر خودکش حملہ کرنے میں ملوث تھا۔ تاہم دیگر ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
حکام نے ہلاک شخص کے شناخت کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔